جمعه 15/نوامبر/2024

یمن

یمن میں ہیضہ سے 1100 اموات، ایک لاکھ افراد بدستور متاثر

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء کے نتیجے میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ڈیڑھ ماہ میں 1100 کے لگ بھگ افراد اس موذی مرض کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یمن میں ہیضہ کی وباء پورے ملک میں پھیل گئی، 500 افراد ہلاک

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ایک ماہ کے دوران اب تک 500 کے قریب افراد اس وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یمن کی ٹکڑوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں:جی سی سی

خلیج تعاون کونسل نے یمن کی ٹکڑوں میں تقسیم کی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے یمنی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور باغیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنے پر زور دیا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں12 سعودی فوجی جاں بحق

یمن کے علاقے مآرب میں فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار افسران سمیت 12 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

یمن اور افریقی ملکوں میں 20 ملین افراد خوراک کی قلت کا شکار

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یمن، نائیجیریا اور افریقی خطے میں قحط کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے۔

یمن:خانہ جنگی کے دوران 1400 بچوں کی اموات ہوئیں: یونیسیف

عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گذشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران 1400 کم سن بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات توقع سے کہیں زیادہ ہیں۔

معزول یمنی صدر نے یو این سے سفر کی اجازت مانگ لی

یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت پیپلز جنرل کانفرنس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم کے رہنما علی عبداللہ صالح کو کیوبا سفر کی اجازت دی جائے تاکہ وہ آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر سکیں۔

یمن نے عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سے معذرت کرلی

یمن میں پائی جانے والی کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث یمنی حکومت نے آئندہ سال مارچ میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سے معذرت کی ہے جس کے بعد عرب سربراہ کانفرنس اردن میں ہوگی۔

اسرائیل نے اریٹیریا سے یمن میں سرگرم عرب اتحاد جاسوسی شروع کر دی

اریٹیریا کے ذرائع ابلاغ نے حکام کےحوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سرائیل کے ایک بلند پہاڑی علاقے پر اپنی رصدگاہ کے ذریعے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔