پنج شنبه 01/می/2025

یمن

یمنی باغیوں کے حملے میں تین سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے حکام کے مطابق یمن میں حوثی شدت پسندوں نے سرحد پار سے حملہ کر کے تین سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ

سعودی عرب کے میزائل شکن دفاعی نظام نے جنوب مغربی صوبے جازان پر حال ہی میں داغا جانے والا ایک اور میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دیا۔ جازان پر داغا جانے والا یہ میزائل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔

ڈیڑھ کروڑ یمنی باشندے پانی کی نعمت سے محروم ہیں: ریڈ کراس

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن کے ڈیڑھ لاکھ باشندوں کو پانی کے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے اور شہری کئی کئی میل دور سے پانی اٹھار کر گھروں میں لاتے ہیں۔

فاقہ کشی سے 80 لاکھ یمنی موت کے دھانے پر!

اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں تک امداد کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

صدر ھادی کی یمنی عوام سے حوثی غداروں سے جنگ کی اپیل

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے مںحرف سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئےعوام سے ایرانی پروردہ حوثی باغیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سابق صدر کی حوثی باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے پوری قوم سے اس کی تعزیت کی ہے۔

یمن انسانی المیے کے دھانے پر کھڑا ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے یمن میں جاری خانہ جنگی اور عوام پر اس کے تباہ کن نتائج و اثرات کے بارے میں ایک بار پھر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ یمن تباہی اور انسانی المیے کے دھانے پر کھڑا ہے۔

یمن میں ہیضہ کی وباء سے ساڑھے نو لاکھ افراد متاثر

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء پر کئی ماہ گذر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق کے 27 اپریل سے اب تک یمن میں 9 لاکھ 40 ہزار افراد ہیضہ کی وباء سے ہلاک یا بیمار ہوچکے ہیں۔

یمن میں ہیضہ کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 2054 ہوگئی

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء پر کئی ماہ گذر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق کے 27 اپریل سے اب تک یمن میں 2054 افراد ہیضہ کی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یمنی میں حوثی بغاوت کے بعد 11 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ2015ء کے اوائل سے ملک میں جاری حوثیوں کی بغاوت کے بعد اب تک 11 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یمن میں ہیضہ کی وباء سے سے1817 اموات

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔27 اپریل سے ملک کی 21 گورنریوں میں جاری ہیضہ کی وباء سے کم سے کم 1817 شہری موت بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ لاکھوں بدستور اس موذی مرض کا شکار ہیں۔