شنبه 16/نوامبر/2024

یغور مسلمان

سعودی ولی عہد نے کشمیری اور یغور مسلمانوں کو مایوس کیا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان، بھارت اورچین کا دورہ کیا۔ اس دوران اُنہوں نے چین اور بھارت میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری اورکاروباری معاہدے کیے مگراس موقع پران کے لبوں سے کشمیرکے مظلوم مسلمانوں اور چین میں ریاستی جبر کے شکار یغور مسلمانوں کے لیے ایک لفظ بھی نہ نکلا۔ یوں شہزادہ محمد بن سلمان نائب خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت رکھنے کے باوجود مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند نہ کرسکے۔ انہوں‌نے کشمیری اور یغور مسلمانوں کو مایوس کیا۔

چین کے یغور مسلمانوں سے یکجہتی کے لیےترکی میں لانگ مارچ

ترکی میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے چین کےیغورنسل کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت استنبول سے انقرہ تک مارچ شروع کیا ہے۔ یہ لانگ مارچ 450 کلو میٹر تک پیدل چلے گا جس میں مشرقی ترکستان کے یغور نسل کے مسلمانوں کی مصائب پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔