جمعه 15/نوامبر/2024

یرغمال فوجی

القسام نے مزید دو اسرائیلی قیدیوں کی ویڈیو جاری کردی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کا ویڈیو کلپ شائع کردیا۔ ویڈیو میں دونوں اسرائیلی قیدیوں نے غزہ کی پٹی میں اپنی حراست کے حالات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے گھر والوں کو پیغامات بھیجے۔ اس دوران ایک یرغمالی ایسا دکھائی دیا جیسے وہ روتے ہوئے ٹوٹ جائے گا۔

یرغمال فوجیوں کی بازیابی، نیتن یاھو مدد کی بھیک مانگنے پر مجبور

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی بازیابی کے لیے طاقت کے تمام حربوں کے استعمال میں ناکامی کے بعد نیتن یاھو انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ریڈ کراس‘ سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کی بازیابی کے لیے صہیونی حکومت کی مدد کرے۔

نیتن یاھو کا غزہ میں یرغمال فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی مغوی اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ اور اقارب سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوجی کا والد وفات پا گیا

اسرائیل کے طبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو سال سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ارون شاؤل کے والد ہرٹزل شاؤل طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے ہیں۔

لائبرمین غزہ میں یرغمال فوجیوں کے حوالے سے اپنے بیان سے مکر گئے

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین غزہ کی پٹی میں یرغمال دو اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں دیے گئے ایک بیان سے مکر گئے ہیں۔