
اسرائیلی بمباری میں زخمی اسرائیلی جنگی قیدی ہلاک:القسام
ہفتہ-11-مئی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاہے کہ جنگی قیدی بنائے گئے برطانوی نژاد اسرائیلی قیدی نداو بوبلا بیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ ندائو کو ایک ماہ قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔