جمعه 15/نوامبر/2024

یدیعوت احرونوت

یدیعوت: ایران۔ سعودی معاہدہ "اسرائیل” کے منہ پر "تھوکنے” کے مترادف

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ۔ ایران معاہدہ "اسرائیل کے منہ پر تھوکنے" اور نارملائزیشن معاہدوں کو وسعت دینے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔اخبار کا خیال ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا نقشہ کھینچےگا اور نئے جوہری معاہدے کے لیے رابطہ کاری کو بحال کر سکتا ہے۔دو روز قبل ایران اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارت خانے اور نمائندگی کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔ایرانی تسنیم ایجنسی نے کہا ہے کہ گذشتہ فروری میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیجنگ کے دورے کے بعد ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پیر کے روز اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ گہری بات چیت کا آغاز کیا، جس کا مقصد تہران اور ریاض کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ایرانی صدر کے دورے کو حتمی شکل دینا تھا۔ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ "اسلامی

نابلس آپریشن میں اسرائیلی آرمی چیف کی شرکت پر صیہونی صحافی کا تبصرہ

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے فوجی نامہ نگار’یوسییھوشع‘ نے بتایا کہ جس صورت حال میں قابض فوج کے چیف آف اسٹاف اور "شن بیٹ" کے سربراہ مقبوضہ شہر نابلس کے پرانے شہر میں ایک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ اچھا نہیں لگتا۔

غزہ جنگ میں اب تک حماس کا پلڑا بھاری ہے: اسرائیلی اخبار

اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کا پلڑا بھاری ہے۔

خوف کے سائے میں 500 کلو میٹر دیوار کے حصار میں قائم صہیونی ریاست

اسرائیلی ریاست نے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کے خوف سے ارض جسد فلسطین میں جہاں چپے چپے پر یہودی کالونیاں بسا رکھی ہیں وہیں ان کالونیوں کے تحفظ کے لیے ان کے اطراف میں سیکڑوں کلو میٹر طویل دیوار فاصل بھی تعمیر کر رکھی ہے۔