جمعه 15/نوامبر/2024

یحییٰ السنوار

‘صدی کی ڈیل’ بری طرح ناکام ہوگی: یحییٰ السنوار

حماس کے غزہ میں سربراہ یحییٰ السنوار کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور فلسطینی عوام بحرین میں فلسطین سے متعلق اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے 25 اور 26 جون کو احتجاج اور ہڑتالیں منعقد کرنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔

حماس رہ نما یحییٰ السنوار مصری حکام سے مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے غزہ کی پٹی میں صدر یحییٰ السنوار کل جمعرات کو مصری حکام سے مذاکرات کے لیے قاہرانہ روانہ ہوگئے۔

اسرائیلی وزیر کی حماس رہنما کو قتل کرنے کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر تعمیرات و ہائوسنگ ہائوو گالانت نے حماس کے غزہ میں سربراہ یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حماس رہ نما کے اسرائیلی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کی وضاحت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی طرف سے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جماعت کے غزہ کی پٹی کے علاقے کے صدر یحییٰ السنوار نے اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کو ایک تحریری انٹرویو دیا ہے تاہم یہ انٹرویو براہ راست ملاقات کے ذریعے نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس میں شائع ہونے والی تصویر براہ راست لی گئی تھی۔

اسرائیل کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کریں گے: السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے غزہ کی پٹی کے قاید یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس صہیونی ریاست کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

’14 مئی تاریخ فلسطین کا فیصلہ کن دن ثابت ہوگا‘:السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے غزہ کی پٹی کے سربراہ یحییٰ السنوار نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین میں 30 مارچ سے جاری ’تحریک حق واپسی‘ روکنے کے لیے علاقائی اور عالمی ثالث سرگرم عمل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 14 مئی تاریخ فلسطین کا فیصلہ کن دن ثابت ہوگا۔ اس روز پوری فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور حق واپسی سلب کرنے کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی۔

یحیٰی السنوار کی غزہ میں مصری انٹیلی جنس کے وفد سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں سربراہ یحییٰ السنوار نے غزہ کی پٹی کے دورے پرآئے مصری انٹیلی جنس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینیوں کےدرمیان مصالحتی امور، غزہ میں جاری معاشی اور طبی بحران اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مصالحت قومی پروگرام کی ’کرین‘ ناکام نہیں ہونے دیں گے:السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما اور غزہ کی پٹی میں جماعت کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو مفاہمت اور مصالحت کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔ ہمیں ہرصورت میں مفاہمت کے عمل کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحت قومی پروگرام کے لیے’کرین‘ کا درجہ رکھتی ہے اور اس کے نتیجے میں قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

’قومی مفاہمت ایک مقدس مشن ہے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی قومی میں اتحاد اور مفاہمت ایک مقدس مشن ہے جسے ہرصورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔

قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی شرائط پر قائم ہیں: یحیٰ السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی کے سربراہ یحیٰ السنوار نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اور عالمی قوتوں نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس اپنے مطالبات اور شرائط پر قائم ہے اور قائم رہے گی۔