جمعه 15/نوامبر/2024

یحییٰ السنوار

یحییٰ السنوار کی یرغمالیوں سے ملاقات، قیدیوں کو اطمینان کی یقین دہانی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے گذشتہ چند دنوں کے دوران ان کے تنظیم کے ہاں یرغمال بنائے گئے کئی اسرائیلیوں سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے غزہ کی پٹی کے صدر اور جماعت کے مرکزی رہ نما یحییٰ سنوار نےمسجد اقصیٰ کےدفاع کےلیے فلسطینی مرد اور عورتوں سے مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ جمع ہونے کی اپیل کی،

حماس نے النسوار کی قیدیوں سے متعلق پیشکش کی حمایت کردی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی قیادت نے باور کرایا ہے کہ جماعت کے غزہ کی پٹی کے سربراہ یحییٰ السنوار کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے لیے ایک نئی ڈیل کی پیش کش پرحماس کو کوئی اعتراض نہیں۔ حماس اس فارمولے کی حمایت کرتی ہے اور فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے کہ آیا وہ اس پیش کش سے فایدہ اٹھاتا ہے یا ایک بار پھر راہ فرار اختیار کرتا ہے۔

کیا یحییٰ السنوار کا فارمولہ تبادلہ اسیران ڈیل میں مدد گار ثابت ہوگا؟

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کےغزہ کی پٹی میں جماعت کے سربراہ یحییٰ السنوار نے حال ہی میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے کرونا کے بحران کے دوران اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک نئی پیش کش کی ہے۔

قیدیوں کی رہائی سے متعلق السنوار کی پیش کش حماس کی سنجیدگی کا ثبوت ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے جو فارمولہ پیش کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے سنجیدہ ہے۔

حماس کا غزہ کے علاقے میں لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے غزہ کی پٹی کے علاقے میں جماعت کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقےمیں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

قطرکی غزہ کے سوا لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے 12 ملین ڈالر کی امداد

برادر ملک قطرکی طرف سے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے دل کھول کرامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ قطر کی طرف سے اس ماہ غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 20 ہزار مستحق خاندانوں میں 12 ملین ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

حماس کی قیادت پرحملے کے اسرائیلی منصوبے کے در پردہ مقاصد

اسرائیلی ریاست نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے سینیر عسکری کمانڈر مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بزدلانہ دھمکی دی ہے۔

حماس انتخابات کے لیے تیار ہے،عوامی رائے کا احترام کریں گے: السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ جماعت کی قیادت نے الیکشن کمیشن کے وفد کو بتایا ہے کہ حماس پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کےانعقاد کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس ایک جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر جدو جہد کرنے والی جماعت ہے جو انتخابات، بیلٹ پر یقین رکھتی اور رائے عامہ کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

حماس فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی تمام کوششیں کرے گی: السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور مصالحت کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت فلسطینی قوم کا زیور ہے اور ہم آزادی تک مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔