
’شیرون نے یاسرعرفات کا ہوائی جہاز مار گرانےکا حکم دیا تھا‘
جمعرات-25-جنوری-2018
اسرائیل کے ایک سینیر صحافی اور تجزیہ نگار ’رونین برگمان‘ نے اپنی نئی کتاب میں کئی لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایک اہم انکشاف یہ ہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ارئیل شیرون نے سنہ 1982ء میں تنظیم آزادی فلسطین کے سربراہ یاسرعرفات کا ہوائی جہاز مار گرانے کا حکم دیا تھا۔ شیرون اس وقت اسرائیل کے وزیر دفاع تھے۔ انہوں نے یاسرعرفات کا طیارہ ’ایف 15‘ جنگی جہاز سے مار گرانے کا منصوبہ اس وقت کےآرمی چیف رفائیل ایٹن کے ساتھ مل کر بنایا تھا مگر اس کے براہ راست احکامات جاری کرنے کی ذمہ داری اس وقت کے فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ ہیفری کو سونپی گئی تھی۔