چهارشنبه 30/آوریل/2025

یائرلپیڈ

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا نیتن یاھو کی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیل کے حزب اختلاف کے رہنما یائر لپیڈ نے بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف عوامی بغاوت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تعمیل کرنے سے انکار کرتی ہے تو عوام نیتن یاھو کی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔ […]

کنیسٹ نے 620 ارب شیکل کے بجٹ کی منظوری دےدی، اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیلی کنیسٹ نے منگل کو 2025ء کے ریاستی بجٹ کے بل کی منظوری دی، جس کے حق میں 66 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جب کہ 52 ارکان نے مخالفت کی۔ دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوتے ہوئے اسے کلیپٹوکریٹک بجٹ قرار دیا۔ اس سال کا بجٹ […]

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے قتل کے بعد یائرلپیڈ کی ہڑتال کی اپیل

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں چھ صہیونی قیدیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اتوار کے روز مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ تاکہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی زندہ رہائی کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکے۔

نیتن یاہو کی حکومت شمالی بستیوں کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی:لپید

اسرائیلی دہشت گرد ریاست کے اپوزیشن لیڈر یائر لپید نے زور دے کر کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت لبنان کے ساتھ سرحد پر مقبوضہ شمالی فلسطین میں موجود یہودی بستیوں کا تحفظ بحال نہیں کر سکے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ایران کے جوہری معاہدے پر بات

قابض صیہونی ریاست کے وزیر اعظم یائر لپید نے پیر کی شام حزب اختلاف کے رہ نما بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور انہیں ایران کے ساتھ امریکی جوہری معاہدے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

لپید کا ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے سے انکار

اسرائیلی وزیر اعظم یائرلپید نے ناروے کی وزیر خارجہ انکین ہوتیفلڈ سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ وہ اگلے ماہ اسرائیل کا دورہ کرنے والی ہیں۔

لپید پیش روؤں کے نقش قدم پر، القدس میں یہودی آباد کاری میں تیزی

اسرائیل کے عبوری وزیراعظم یائرلپید کی قیادت میں اسرائیلی قابض حکومت دیگر سابقہ اسرائیلی حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع نہ صرف جاری رکھی ہوئی ہے بلکہ اس میں غیرمعمولی تیزی بھی لائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی صدر اور وزیراعظم کا عباس کو فون کیا، عید الاضحی کی مبارکباد

اسرائیلی ریاست نے کل جمعہ کو اعلان کیا کہ صدر یتزاک ہرزوگ اور وزیر اعظم یائر لپیڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد دی۔

دو ریاستی حل پر بات کرنا اب بیکار ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپیڈ نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال "دو ریاستی حل" کی طرف جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ "لپیڈ" نے کل روپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی ایک سرکاری کانفرنس میں شرکت کی جس میں 27 وزرائے خارجہ موجود تھے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ "دو ریاستی حل" کے بارے میں بات کرنا اب بیکار ہے۔