چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہیومن رائٹس واچ

’اسرائیلی لیڈروں کے بیانات جنگی جرائم کی دعوت پر مبنی ہیں‘انسانی حقوق

ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے روز غزہ پر ناکہ بندی مسلط کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نفرت انگیز اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی دعوت قرار دیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے 2022 اور 2023 فلسطینی بچوں کے لیے مہلک قرار دیے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 2022 اور 2023 مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے لیے 15 سالوں میں خونریز ترین سال ہیں۔

اتھارٹی اصلاحات،انتخابات کے مطالبات پر خاموش ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اصلاحات اور انتخابات کے انعقاد کے مطالبات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے محاصرہ غزہ انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا

انسانی حقوق کی تنظیم ''ہیومن رائٹس واچ '' کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ '' اسرائیلی قابض اتھارٹی غزہ کے علاقے میں فلسطینی عوام کی معاشی تباہی کی براہ راست ذمہ دار ہے۔'' یہ رپورٹ غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے پندرہ سال مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہے۔

غزہ میں تباہ شدہ ٹاوروں بارے اسرائیلی دعویٰ جھوٹ پر مبنی تھا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مئی کے وسط میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں نشانہ بنائی گئی عمارتوں اور پلازوں کے حوالے سے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جھوٹے دعوے کے تحت غزہ میں کئی بڑی عمارتوں کو تباہ کن بمباری سے تباہ کیا۔ ان عمارتوں کے ماضی یا حال میں کسی قسم کے عسکری مقاصدکے لیے استعمال کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کا حساب لیا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے انسانی حقوق کی تنظیم'ہیومن رائٹس واچ' کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں جنگی جرائم اور نسلی امتیاز کے مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں اور اپنے عرب شہریوں کے خلاف اپارتھائیڈ (نسلی امتیاز) اور ریاستی جبر و استبداد کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ بنجمن نیتن یاھو کے جرائم کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ہیومن رائٹس واچ' نے امریکی صدر کی اسرائیل نواز پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےجرائم کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

‘ہیومن رائٹس واچ’ کے مندوب کی بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں کے لیے ہیومن رائیٹس واچ کے مندوب کو بے دخل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

امریکا انسانی حقوق کی پامالیوں کی راہ پر چل رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے امریکا کی انسانی حقوق سے متعلق پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکا کھلم کھلا انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی راہ پر چل رہا ہے۔