
اسرائیلی وزارت خارجہ وداخلی سلامتی کے ملازمین سراپا احتجاج
جمعہ-27-ستمبر-2019
قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے سالانہ بجٹ میں وزارت خارجہ اور داخلی سلامتی کونظرانداز کرنے پران دونوں وزارتوں کے سرکاری ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کل جمعرات کو ملک بھر،بیرون ملک اسرائیلی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، غرب اردن تل ابیب اور دیگر اہم مقامات پر اسرائیلی ملازمین نے احتجاجا ہڑتال اور کام کا بائیکاٹ کیا۔