
اسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:البرغوثی
منگل-25-اپریل-2017
اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے قاید اور تحریک فتح کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
منگل-25-اپریل-2017
اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے قاید اور تحریک فتح کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
منگل-25-اپریل-2017
عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمان نے اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پیر-24-اپریل-2017
اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ ہزار سےزاید اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال پر اثر انداز ہونےکے لیے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں افواہوں اور من گھڑت کہانیوں کا بازار گرم ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی ٹی وی چینلوں پر ایک افواہ ’بریکنگ نیوز‘ کے طور پر چلائی گئی کہ بھوک ہڑتال کرنے والے 88 اسیران نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
پیر-24-اپریل-2017
اسرائیلی جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی صف میں اسرائیل کی ’مجد‘ جیل کے چالیس اسیران بھی شامل ہوگئے ہیں۔
پیر-24-اپریل-2017
اسرائیلی زندانوں میں 17 اپریل سے 1500فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عوامی سطح پربھی اسیران کی حمایت میں ریلیوں، مظاہروں، جلسے جلوسوں، سیمینار اور دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے مگر حیرت ہے کہ اسیران کی بھوک ہڑتال کے چرچے اس وقت چار دانگ عالم میں مشہور ہیں مگر فلسطینی اتھارٹی کو جیسے سانپ سونگ گیا ہے۔
اتوار-23-اپریل-2017
اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف جاری اجتماعی بھوک ہڑتال اوراس پریکجہتی سرگرمیوں کا سلسلہ فلسطین سے باہر دوسرے ملکوں تک پہینچ گیا ہے۔
ہفتہ-22-اپریل-2017
اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کی طرف سے سلب کیے گئے حقوق کے حصول کے لیے 1500 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج چھٹے روز میں جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی ’ریمون‘ جیل کے اسیران بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔
ہفتہ-22-اپریل-2017
لبنان میں مختلف مکاتب فکرکے علماء کرام نے اسرائیلی زندانوں میں اپنے جائز حقوق کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ علماء نے پوری مسلم امہ پر فلسطینی اسیران کی مدد اور نصرت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کے حقوق کی حمایت عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ہفتہ-22-اپریل-2017
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی نصرت اور ان کی مدد تمام فلسطینیوں پر فرض ہے۔
جمعہ-21-اپریل-2017
اسرائیلی جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے فلسطین بھر میں مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہاہے۔ اسی ضمن میں کل جمعرات کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سیکڑوں فلسطینی بچوں نے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے طویل انسانی زنجیر بنائی۔ اس موقع پرخواتین اور بڑی عمر کے افراد بھی موجود تھے۔