پنج شنبه 01/می/2025

ہڑتال آزادی اور وقار

بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی، بچوں، خواتین کی عظیم الشان ریلی

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں مظاہرے اور جلسوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں خواتین اور بچوں نے بھی ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔

حماس کے اسیران کا ایک اور گروپ بھوک ہڑتال میں شامل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اموراسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل حماس کے کئی دوسرے اسیران نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سرکردہ فلسطینی اسیر قیادت سمیت بھوک ہڑتال میں شامل

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل سرکردہ فلسطینی رہ نماؤں سمیت مزید 50 فلسطینی قیدیوں نے آج سے بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسیران کے مطالبات، القسام کی اسرائیل کو 24 گھنٹے کی مہلت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکر ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ وہ جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے کے مطالبات چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پورے کرے۔

’1700‘ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کا 15 دن

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی ہڑتال آج 15 ویں دن میں جاری ہے۔ اس وقت 1700 سے زاید فلسطینی بھوک ہڑتال کررہے ہیں جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے دو ہفتے مکمل کرنے کے بعد آج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔

’1700‘ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے دو ہفتے مکمل!

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے دو ہفتے مکمل کرنے کے بعد آج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیررہ نما کی حالت تشویشناک

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے احتجاج کے طور پربھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر رہ نما کریم یونس کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے جس کیے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کا آج 14 واں دن

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 1600 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 14 ویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب مشکلات کے باوجود اسیران پرعزم ہیں اور بھوک ہڑتا تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے تک خالی پیٹ کی جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

’مجد‘ جیل کے مزید 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال میں شامل

اسرائیل کی ’مجد‘ جیل میں قید مزید 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بیماری، قید تنہائی، بھوک ہڑتال۔ ایک اسیر کئی آزمائشیں!

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران بہ یک وقت کئی کئی مصائب، مسائل اور آزمائشوں کا سامنا کر رہےہیں۔ جیل میں قید و بند، قید تنہائی، بیماریاں اور اس پر مستزاد بھوک ہڑتال، یہ سب کچھ فلسطینی اسیران کا مقدر ہے۔