پنج شنبه 01/می/2025

ہڑتال آزادی اور وقار

فلسطینیی رہ نما احمد سعدات عسقلان سے اوھلیکدار جیل منتقل

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کے امور کی نگرانی کے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی اسیر رہ نما احمد سعدات کو عسقلان جیل سے اوھلیکدار قید خانے منتقل کردیا ہے۔

ترکی:زاھرات فلسطین کی غزہ فلسطینی اسیران سے یکجہتی

ترکی کے جنوب مغربی شہر الریحانیہ میں ایک فلسطینی طالب علم نے اپنے گھر پرترکی میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء طالبات کی بڑیی تعداد جمع کرکے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران، غزہ کی پٹی کے محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منفرد مظاہرہ کیا۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اسرائیل بات چیت پر تیار

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 27 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ بات چیت پرآمادہ کا اظہار کیا ہے۔

اسیران سے یکجہتی کے لیے مظاہرے، ایک فلسطینی شہید، دسیوں زخمی

فلسطین کے مختلف شہروں میں کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد اسرائیلی جیلوں میں 27 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

’50 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد‘

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اپنےبھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دائرے کو مزید وسعت دیں۔

دسیوں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران ’نیتزن‘ جیل سے فیلڈ اسپتال منتقل

انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے 47 فلسطینی اسیران کو حالت خراب ہونے کے بعد نیتزن جیل سے فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیران سنگین جرائم کے لیے قائم کردہ سیل میں منتقل

اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور جارحانہ سلوک جاری ہے۔ گذشتہ روز ’ایچل‘ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے کئی فلسطینی اسیران کو سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے بنائے گئے سیل میں ڈال دیا گیا۔

بھوک ہڑتالی اسیران کے قاید البرغوثی سے ان کے وکلاء کی ملاقات

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کی کوشش سے 17اپریل سے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی سے ان کے وکلاء کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مروان البرغوثی سے ان کی ملاقات آج متوقع ہے تاہم خدشہ ہے کہ صہیونی انتظامیہ انہیں ملاقات سے روکنے کی کوشش کرے گی۔

مساجد میں اذانیں، تکبیرات، گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں

اسرائیلی زندانوں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی فلسطین بھر میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز فلسطین کے مختلف شہروں میں گرجا گھروں میں اسیران سے یکجہتی کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جب کہ مساجد میں اذانوں اور تکبیرات کا اہتمام کیا گیا۔

’پیزا ہٹ‘ کی فلسطینی اسیران کا تمسخراڑانے والے اشتہار پر معذرت!

بین الاقوامی فوڈ کمپنی ’پیزا ہٹ‘ نےحال ہی میں اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والے اس اشتہار پر معذرت مانگی ہے جس میں 17 اپریل سے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا گیا تھا۔