چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہڑتال آزادی اور وقار

رام اللہ اتھارٹی پراسیران کی بھوک ہڑتال ناکام بنانے کا الزام

فلسطینی اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ نے الزام عاید کیا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے بعض عناصرگذشتہ 32 روز سے جاری بھوک ہڑتال ناکام بنانے میں ملوث ہیں۔

فلسطینی مظاہرین نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کا دفتر بند کردیا

فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کو احتجاجا بند کردیا۔

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 76 اسیران اسپتال منتقل

اسرائیلی جیل انتظامیہ نے 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے 76 اسیران کو فیلڈ اسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

شہید اور اسیروں کی ماں، عزیمت اور صبرو استقلال کا پہاڑ!

فلسطینی قوم شہیدوں، غازیوں، اسیروں اور جانثاروں کی قوم کہلاتی ہے۔ شاید ہی ایسا کوئی ایک خاندان ہوجو کسی شہید کا امین اور کسی اسیر کی رہائی کا منتظر نہ ہو مگران بے شمار دلسوز واقعات میں ’ ام خنسا‘ کی دلخراش داستان الگ انفرادیت رکھتی ہے۔ وہ بہ یک وقت شہیدوں ،غازیوں اوراسیروں کی ماں ہیں۔ ’سامر العیساوی‘ المعروف ’ام خنسا‘ صبرو استقامت اور استقلال کا پہاڑ ہیں۔ زندگی میں جتنے دکھ انہوں نے جھیلے ہیں، شاید ہی کسی دوسرے کے مقدر میں آئے ہوں مگر وہ تمام ترصہیونی مصائب وآلات برداشت کرنے کے بعد بھی عزم استقامت اور صبرو استقلال کا پہاڑ ہیں۔ انسان ہونے کے ناطے ان کا دل بھی پسیج جاتا ہے۔ وہ اس پیرانہ سالی میں تن تنہا گھر پر زندگی گذار رہیں۔ ایک بیٹا شہید ہوچکا، چار بیٹے اور ایک بیٹی اس وقت صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ام خنساء کی کل کائنات یہی چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی تجزیہ نگاراسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیلی فوج نے زیرحراست فلسطینی تجزیہ نگار اور مصنف ولید الھودلی کو گذشتہ روز رہا کردیا۔ وہ 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے جس کے باعث ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔ رہائی کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران کا نیا گروپ بھوک ہڑتال تحریک میں شامل

اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ انتیس روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں مزید اسیران بھی شامل ہوگئے ہیں۔

’فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے نام نہاد مذاکرات کا ڈرامہ نہ رچائے‘

فلسطینی تحریک ’فتح‘ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور اسرائیلی جیل میں قید جماعت کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کا ڈرامہ نہ رچائے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی بحالی کےلیے چھ اہم شرائط پیش کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسرائیلی زندانوں میں ’عزت وآزادی‘ بھوک ہڑتال 29 روز میں جاری

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل دو ہزار سے زاید فلسطینی قیدیوں کی مسلسل بھوک ہڑتال آج 29 ویں روز میں جاری ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ ’عزت اور آزادی‘ کے عنوان سے جاری خالی پیٹ کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔ جب تک بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی، تیونس میں مظاہرے

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کےحصول کے لیے 29 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی حمایت میں تیونس میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اسیران کی بھوک ہڑتال پرحکومتی غفلت کے خلاف عوام کا احتجاج

اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حمایت میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کے خلاف عوام سخت برہم ہے۔