پنج شنبه 01/می/2025

ہڑتال آزادی اور وقار

اسرائیلی ہٹ دھرمی،بھوک ہڑتالی اسیران کی حالت مزید پیچیدہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل 2017ء سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حالت اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث مزید پیچیدہ اور خطرناک ہوگئی ہے۔

عسقلان جیل سے 15 فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران اسپتال منتقل

اسرائیل کی بدنام زمانہ عسقلان جیل میں پابند سلاسل 15 بھوک ہڑتالی قیدیوں کو ان کی حالت تشویشناک ہونے کےبعد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اسپتال انتظامیہ بھوک ہڑتالی اسیران کو جبری خوراک دینے پرتیار

اسرائیل کی جیلوں میں دو ہزار کے قریب فلسطینیوں کی 17 اپریل سے جاری اجتماعی بھوک ہڑتال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری طرف صہیونی انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی اسیران کی ہڑتال ختم کرنے کے لیے انتہائی خطرناک اور متنازع طریقہ کار اپنانے پرغور شروع کیا ہے۔

فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے38 دن مکمل

اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کو آج 38 دن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بھوک ہڑتالی اسیران نے اسرائیلی ہٹ دھرمی کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید احتجاجی حربے استعمال کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تو وہ پانی پینا اور نمک کا استعمال کرنا بھی چھوڑ دیں گے۔

فلسطین بھرمیں احتجاج، اسرائیلی دہشت گردی، ایک شہید100 زخمی

فلسطین میں کل سوموار کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں نکالی گئی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 100 سے زاید زخمی ہوگئے۔

ریڈ کراس کے دفتر کے باہر فلسطینی اسیران کی حمایت میں مظاہرہ

فلسطینی قومی کمیٹی برائے یکجہتی اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حمایت میں ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر سیکڑوں فلسطینیوں نے بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

بھوک ہڑتالی اسیران کے قافلے میں مزید 200 اسیران کی شمولیت

اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں قید 200 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل سے اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسیران کی زندگیاں خطرے میں، محمود عباس سیر سپاٹے میں مصروف

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے معاملے میں مجرمانہ لاپرواہی برتنے پر فلسطینی سیاسی قیادت نے رام اللہ اتھارٹی اور صدر عباس پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیران موت کے منہ میں ہیں اور صدرعباس دنیا بھرمیں سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔

’ اسرائیلی زندانوں میں88 بھوک ہڑتالی غیرانسانی ماحول میں قید‘

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب معتز شقیرات نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے 88 بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو غیر انسانی ماحول میں قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔

ہمارا خون بھی شامل ہے تزئین گلستاں میں!

اسرائیلی جیلوں میں 34 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تحریک کو دو روز قبل اس وقت ایک نئی اٹھان ملی ایک 23 سالہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے اپنے خون سے تحریک اسیران کو سیراب کرتے ہوئے اسے ایک نیا رنگ اور آہنگ دیا ہے۔