چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہڑتال آزادی اور وقار

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران سے اقارب کی ملاقات پرپابندی برقرار

اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ معاہدے کے باوجود جیلوں میں قید فلسطینیوں اور ان کے اقارب سے ملاقات پر پابندی بدستور برقرار رکھی ہوئی ہے۔

مذاکرات کو موقع دینے کے لیےبھوک ہڑتال ختم کی: مروان البرغوثی

تحریک فتح کے اسیر رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال مذاکرات کو موقع دینے کے لیے معطل کی ہے۔ اگر ان کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں تو وہ بھوک ہڑتال دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

اسپتالوں میں لائے گئے تمام فلسطینی اسیران دوبارہ زندانوں میں منتقل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کےباعث اسپتالوں اور دوسری جیلوں میں منتقل کیے گئے فلسطینی قیدی واپس پرانے قید خانوں میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات جو اسرائیل نے تسلیم کیے!

حال ہی میں اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ ہزار سے زاید فلسطینی قیدیوں نے اکتالیس روز تک مسلسل اجتماعی بھوک ہڑتال کی۔41 دن تک بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کے ساتھ مذاکرات کیے اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد اسیران نے بھوک ہڑتال ختم کردی۔

فلسطینی اسیران کی کامیاب بھوک ہڑتال، اسلامی جہاد کا جشن

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے زیراہتمام اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی کامیاب ہڑتال کی خوشی میں ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

اسرائیل نے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات تسلیم کرلیے، ہڑتال ختم

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 41 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران نے اپنے مطالبات تسلیم کے جانے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

’بھوک ہڑتال‘ کا با عزت اختتام، فلسطینی ماؤں کو نئی زندگی مل گئی!

اہل فلسطین کے لیے ماہ صیام کی آمد اس اعتبار سے بھی بابرکت ثابت ہوئی کہ پہلے روزے کو اسرائیلی جیلوں میں اپنے جائز اور آئینی حقوق کے لیے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے جس کےبعد انہوں نے اکتالیس دن سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی۔

بھوک ہڑتالی اسیران سےیکجہتی، اسپتالوں، جیلوں کے باہرجمعہ کےاجتماعات

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کی ہڑتال آج 40 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب فلسطین بھر میں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور دیگر یکجہتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تین بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک

اسرائیل کی جیلوں میں سترہ اپریل سے اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینی قیدیوں احمد سعدات، عاھد غلمہ اور صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں: یو این

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے مطالبات سننے کے بجائے انہیں مزید ہراساں کررہی ہے۔