جمعه 15/نوامبر/2024

ہولوکاسٹ

کولمبیا کے صدر نے غزہ میں قتل عام کو ’ہولوکاسٹ‘ قرار دے دیا

کولمبیا کے صدرگستاو پیٹرو نے غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پرنہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے"نسل کشی" اور فلسطینیوں کے "ہولوکاسٹ" کے مترادف قرار دیا۔

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ کررہا ہے: برازیل

اتوار کو برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف "نسل کشی" کر رہا ہے، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہولوکاسٹ سے کیا جا رہا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری، اسرائیلی جارحیت کے 86 دن، اہم واقعات

آج اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 86 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

غزہ میں ہولوکاسٹ: جنگی جرائم کا تسلسل،82 ویں دن کے اہم واقعات

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج کے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں، ٹینکوں اور توپ خانے سے حملے جاری رہے۔ ان حملوں میں بے گھر ہونے والےشہریوں، گھروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ پرہولوکاسٹ، 17487 شہید، 46480 زخمی ہوچکے:وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 313 شہداء اور 558 زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانے کا اعلان کیا ہے اور متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 36واں دن، ہسپتالوں پر حملے اور بے گھر افراد پر بمباری

غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل 36ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ صیہونی قابض افواج کی جانب سے زمینی جارحیت میں اضافے کے ساتھ بمباری اور ہسپتالوں کا محاصرہ، بے گھر افراد پر بمباری، قتل عام اور نسل کشی کی جنگ جاری ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کے 33 دن وحشیانہ جنگ میں ہولناک تباہی جاری

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 33ویں دن میں داخل جاری ہے، دشمن کے طیاروں نے سیکڑوں چھاپے مارے، رہائشی آبادیوں پر بمباری کی، ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 30 واں روز،بے رحمانہ قتل عام، نظام زندگی کی تباہی

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 30ویں دن میں جاری ہے۔ دشمن کے طیاروں نے درجنوں تازہ حملے کیے، رہائشی آبادیوں پر بمباری کی۔ ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری: 2913 بچوں،1709خواتین سمیت 7028 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 7028 شہید ہوئے جن میں 2913 بچے، 1709 خواتین اور 397 بوڑھے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 18484 شہری مختلف نوعیت کے زخمی ہوئے ہیں۔

جرمن پولیس کی صدر فلسطینی اتھارٹی کیخلاف انکوائری قابل مذمت ہے۔ حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے صرف اس اظہار حقیقت پر کہ' اسرائیل 1947 سے اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 ہولو کاسٹ کا ارتکاب کر چکا ہے' جرمن پولیس کے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلے کو سخت قابل مذ مت قرار دیا ہے۔ اس امر کا اظہار حماس کے سینئیر ذمہ دار حسام بردان نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے۔