
فلسطینی اتھارٹی کی نیوز ایجنسی انتقامی سیاست پر اتر آئی
جمعہ-24-اپریل-2020
فلسطینی اتھارٹی کے دیگر اداروں کی طرف اس کی ماتحت اور سرکاری نیوز ایجنسی 'وفا' بھی انتقامی سیاست پر اترآئی۔ وفا نیوز ایجنسی نے دو سینیر صحافیوں کے نہ صرف مشاہرے بند کردیے بلکہ ہنگامی حالات کی آڑ میں ان کے خلاف پولیس کارروائی بھی شروع کرا دی ہے۔