
’ہفتہ’ کو دکانیں کھلی رکھنے پراسرائیلی حکمراں اتحاد میں پھوٹ
بدھ-26-اپریل-2017
اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے ہفتے کے روز چھٹی کے بجائے کاروبار مراکز کھلے رکھنے کے فیصلے نے اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں انتشار پیدا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکمراں اتحاد میں شامل سخت گیر مذہبی جماعتوں نے وزیراعظم نیتن یاھو کو وارننگ دی ہے کہ اگر ہفتے کے دن چھٹی کا فیصلہ تبدیل نہ کیا گیا تو وہ حکومت کو خیرآباد کہہ دیں گے۔