ہائیڈروجن سے ملی چربی سے نجات، پانچ لاکھ زندگیاں بچا سکتی ہے!
بدھ-16-مئی-2018
بین الاقوامی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مصنوعی ہائیڈروجن سے تیار کردہ چکنائی[چربی] کے استعمال پر قابوپایا جا سکے تو سالانہ پانچ لاکھ افراد کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ یہ چربی سالانہ امراض قلب کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں ہرسال قریبا پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا چاہے تو 2023ء تک مصنوعی ہائیڈروجن سے تیار کردہ چربی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔