
‘ایمنسٹی’ کا مصر سے اپوزیشن رہ نمائوں کی پھانسی روکنے کا مطالبہ
جمعرات-21-فروری-2019
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ' ایمنسٹی انٹرنیشینل' نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 9 رہ نمائوں کی سزائےموت پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کے قتل کے جرم میں سزا پانے والے ملزمان نے اپیل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ہوئےکہا تھا کہ ان سے زبردستی اور تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرایا گیا ہے۔