جمعه 15/نوامبر/2024

گیلاد شالیت

گیلاد شالیت جیسے واقعات پھر ہو سکتے ہیں: حماس

لسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی فوجی قیدی گیلاد شالیت کو رہائی دلانے کے لیے ایک ہزار ستائیس فلسطینیوں کی رہائی کے معاہدے پر اسرائیل کے مجبور کر دینے کے دن کی یاد مناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس آج بھی اتنی طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے کہ ایک بار پھر قابض اسرائیلی اتھارٹی کو اس طرح کے معاہدے پر مجبور کر سکے۔

دستاویزی فلم میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی گرفتاری کا منظرپیش

فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے عرب ٹی وی چینل نے "میں وہاں تھا" پروگرام میں ایک دستاویزی فلم نشر کی ہے جس میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی گرفتاری اور گمشدگی کی تفصیلات کی چھان بین کی گئی ہے۔

غرب اردن میں کشیدگی، اسرائیلی اخبار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسرائیل کے موقر اخبار'ہارٹز' نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے اور فلسطینیوں میں پایا جانے والا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

محمود عباس نے گیلاد شالیت کو مفت میں رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے رہ نما اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صدر عباس غزہ میں سال 2016ء میں جنگی قید بنائے گئے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو مفت میں رہا کرنے کے حامی تھے۔ انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غرب اردن کی سرحد سے گیلاد شالیت کو اسرائیل کے حوالے کردے۔