جمعه 15/نوامبر/2024

گھروں کا انہدام

فلسطینی قصبہ ’العراقیب‘116 ویں بار مسمار کردیا گیا

گذشتہ پانچ سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 116 ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 116 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

اسرائیل نے العیساویہ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرا دی

اہالیاں القدس کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے لئے اسرائیل اپنے ظالمانہ منصوبوں پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہی اقدامات میں نیا اضافہ منگل کی صبح دیکھنے میں آیا جب العیساویہ میونسپلٹی میں زیر تعمیر ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کو اسرائیلی بلڈوزر نے بغیر لائنس تعمیر قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا جزیرہ النقب میں مسماری آپریشن، 10 املاک مسمار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں تازہ مسماری آپریشن کے دوران فلسطینی شہریوں کی 10 املاک مسمار کردیں۔

اسرائیلی حکام کی فلسطینی مکانات کی تعمیرکی مانیٹرنگ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی تعمیر کی مانیٹرنگ شروع کی ہے۔ مانیٹرنگ کا مقصد فلسطینی شہریوں کو تعمیرات سے روکنا ہے۔

یورپی یونین کا فلسطینی مکانات کی مسماری بند کرنے کا مطالبہ

یورپی یونین نے ایک بار پھر صہیونی ریاست پر فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے سیکٹر C میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی قصبے کے مکینوں کی احتجاجا راستے میں جمعہ کی ادائیگی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے العیساویہ کے مکینوں نے دو روز قبل قصبے کے داخلی راستے پرمکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیلی نسل پرستی، مزید دو فلسطینی خاندان مکان سے محروم

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے العساویہ میں قابض صہیونی فوج نے آج منگل کو مزید دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرڈالے۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی، ایک اور فلسطینی گھرکی چھت سے محروم

فلسطین کے شمالی شہر کفر قاسم میں قابض صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔

اسرائیلی انتطامیہ نے فلسطینی سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرا دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک مقامی فلسطینی خاندان قراعین سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔

رواں سال 168 مکانات مسمار،740 فلسطینی گھروں سے محروم کیے گئے

اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے’بتسلیم‘ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے گذشتہ سات ماہ کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 168 رہائشی مکانات مسمارکیے جس کے نتیجے میں 740 فلسطینی شہری گھر کی چھت سے محروم کیے گئے۔