جمعه 15/نوامبر/2024

گولان

عراقی مزاحمتی فورسز کا مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوجی پرحملہ

عراق میں اسلامی مزاحمت نے پیر کی صبح شام کے مقبوضہ گولان میں ایک فوجی اہداف پر ڈرون سے بمباری کا اعلان کیا جبکہ عراقی مزاحمتی ملٹری میڈیا نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس میں قابض اسرائیلی فوج کے اڈے کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

گولان پرحزب اللہ کے ڈرون حملےمیں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

اتوار کی صبح لبنانی حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں "یردن" نامی اسرائیلی فوجی کیمپ میں صہیونی ملٹری کمبیٹ بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرونز کے ایک غول سے حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وادی گولان میں شامی شہری قتل

کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے ایک شامی شہری کو اس وقت گولیاں مار کر شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا جب وہ مقبوضہ شامی وادی گولان میں سرحدی باڑ کے قریب پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی سرحد کے اندر سرحدی باڑ کی طرف آنے والے دونوں افراد وہ مسلح تھے۔

یہودی آبادی کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ

فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امور نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور مقبوضہ شامی گولان میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا ہے۔

اسرائیل چوروں اور ڈاکوئوں کی ریاست ہے: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے صہیونی ریاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبرانی ریاست چوروں اور ڈاکوئوں کا ملک ہے۔ انہوں نے سنہ 1948ء میں فلسطینی سرزمین پر ڈاکہ ڈال کر نام نہاد یہودی ریاست قائم کی اور آج تک فلسطینی اراضی اور املاک چوری کررہے ہیں۔

وادی گولان پرٹرمپ کا متنازع بیان آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے:ترکی، روس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے مقبوضہ وادی گولان کے علاقے پراسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی حمایت کے بعد عالمی سطح پر اس موقف کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

حماس نے گولان کی پہاڑیوں سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نےشامی علاقے میں اسرائیلی زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر صہیونی ریاست حاکمیت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عرب قوم پر ایک اور حملہ قرار دیا ہے۔

شام سے ممکنہ جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج کا مشقوں کا اعلان

شام سے ممکنہ جنگ اور وادی گولان میں کسی نئے معرکے کے تناظر میں صہیونی فوج نے وسیع پیمانے پرجنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

وادی گولان میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں شروع

اسرائیلی فوج نے وادی گولان میں تازہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

اسرائیل نے شامی ڈرون مار گرانے کے لیے 15 منٹ تاخیر کیوں کی؟

اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل شام کی وادی گولان کی فضائی حدود عبور کرکے فلسطین میں داخل ہونے والے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کو مار گرانے میں پندرہ منٹ کی تاخیر کی گئی تھی۔