پنج شنبه 01/می/2025

گرفتاری

اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے فلسطینی باپ بیٹا گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری اور اس کا بیٹا حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی یونیورسٹی پر دھاوا، طالبعلم زیر حراست

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں واقع العروب مہاجر کیمپ کی فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی پر چھاپا مارا اور یونیورسٹی سے ہسپتال منتقل ہونے والے فلسطینی طالبعلم کو ایمبولینس سے حراست میں لے لیا۔

غرب اردن: مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی بچہ گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے،8 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج سوموارکو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بزرگ فلسطینی رہ نما راید صلاح رہائی کے چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار

اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں نے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو رہائی کے چند ماہ کے بعد دوبارہ حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی جیل سے 15 سال بعد رہا، فلسطینی چند منٹ بعد دوبارہ گرفتار

اسرائیلی جیل میں 15 سال تک مسلسل قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے اس کی رہائی کے محض چند منٹ کے بعد دوبارہ حراست میں لے کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر بیت المقدس میں رہائی پانے والے فلسطینی شہری کے استقبال کے لیے کیمپ لگانے کے الزام میں دو فلسطینی نوجوانوں کو ان کے قصبے سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

قابض فوج نےدو فلسطینی بھائی گرفتار کر لیے، والدہ پر بہیمانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پر صہیونی فوج نے دو فلسطینی سگے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا جب کہ ان کی والدہ کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو جیل سے رہائی کے ایک سال بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی شہید، پانچ زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل منگل کی شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان رات گئے کشیدگی برقرار رہی اور کئی علاقوں فلسطینی نقاب پوش نوجوانوں کی طرف سے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

غرب اردن سے بیت المقدس داخلے کے دوران فلسطینی دوشیزہ گرفتار

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔