جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاری

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں ممتاز فلسطینی عالم دین گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے قطنہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کےدوران سرکردہ عالم دین الشیخ سلیم شمسانہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شن بیت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سماجی کارکن عايدة صيداوي کواغوا کر لیا

اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شن بیت نے مسجد اقصیٰ کی حامی سماجی کارکن عایدہ صیداوی کو بیت المقدس کے پرانے شہر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔

اسرائیلی فوج کی بلیک میلنگ، رہائی کے ساتھ ہی فلسیطنی قیدی پھر گرفتار

قابض صہیون فوج کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری اور رہائی کو پتلی تماشا بنایا گیا ہے۔ فلسطینیوں کو ان کی مدت قید خت ہونے اور رہائی کے ساتھ پھر دھر لیا جاتا ہے۔ اس طرح صہیونی فوج فلسطینیوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوششیں کررہی ہے۔

ابو طیر کی گرفتاری اسرائیلی ریاست کی سفاکیت کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور سینیر رہ نما محمد ابو طیر کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابو طیر کی گرفتاری اسرائیلی ریاست کی سفاکیت کا واضح ثبوت ہے۔ اسرائیل فلسطینی قوم بالخصوص القدس کی توانا آوازوں کو اور حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو دبانا چاہتا ہے۔ محمد ابو طیر کی گرفتاری اسرائیل کی اس سفاکانہ اور انتقامی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔

خطرناک مرض کا شکار سابق فلسطینی اسیر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے خطرناک بیماری کا شکار ایک سابق فلسطینی اسیر کو حراست میں لے لیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے دو کم عمر حقیقی فلسطینی بھائی گرفتار کر لیے

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے الجدیرہ میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی خاتون صحافی کی گرفتاری پر اسرائیل کے خلاف مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج کی ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سینیر فلسطینی صحافیہ اور سماجی کارکن بشریٰ الطویل کی گرفتاری پرفلسطینی سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم کے دوران 18 فلسطینیوں کی گرفتاری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گذشتہ دو روز سے جاری کریک ڈائون میں گرفتارفلسطینیوں کی تعداد پچاس کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی ایک نمازی خاتون گرفتار کر لی

قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کی ایک نمازی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد ایک مقامی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی دوشیزہ کی گرفتاری

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیہ میں ایک فوجی ناکے کے قریب سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو حراست میں لے لیا ہے