جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاری

جنین: قابض اسرائیلی فوج نے شہید محمود کمیل کے والد کو گرفتار کر لیا

صہیونی قابض فوج نے ہفتہ کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں شہید محمود کمیل کے والد عمر کمیل کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔​

پکڑ دھکڑ میں تیزی، کئی فلسطینی شہری زیرِ عتاب

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح سویرے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے دوران فلسطینی بچوں پر قابض فوج کے تشدد کی چند شہادتیں

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے تین فلسطینی بچوں نے انکشاف کیا کہ انہیں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاری کے دوران تشدد، بدسلوکی اور مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔

18 سالہ احمد فلنہ کو رہائی کے ایک سال بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری احمد فلنہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری صفا ٹاون مغربی کنارے میں ان کی رہائش سے پیر کے روز عمل میں آئی ہے۔

ایک فلسطینی گرفتار اور دوسراجبری طور پر مسجد اقصیٰ سےبے دخل

قابض اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور فلسطینی کو مسجد اقصیٰ سے نکال کر اس سے مسجد میں داخل ہونے کا حق چھین لیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ میں داخلے کا حق لمبی مدت کے لیے چھیننے کا حکم دے سکتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے نزدیک چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ جنین کے جنوب میں قائم کی گئی ایک اسرائیلی فوج کی عارضی چیک پوسٹ کے پاس پیش آیا۔

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 5 فلسطینی گرفتار، سابق اسیر کی طلبی

کل اتوار کی شام اسرائیلی قابض افواج نے پانچ شہریوں کو گرفتار کیا جب کہ قابض حکام نے بیت المقدس کے ایک سابق اسیر کو طلب کیا۔ ادھر مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے ایک فلسطینی شہری کی بے دخلی کی مدت میں توسیع کی ہے۔

پولیس نے یروشلیم سے فلسطینی لڑکے کو گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی پولیس نے منگل کے روز ایک سولہ برس کے فلسطینی لڑکے کو قدیمی القدس کے علاقے سے حراست میں لے لیا۔

غرب اردن میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری

کل منگل کو اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں خربہ حمصہ الفوقہ کے مشرق میں رہائشی کمروں کی تنصیب شروع کی ہے۔

الشیخ حسن یوسف ایک بار پھر پابند سلاسل، ظلم کا یہ کھیل کب ختم ہوگا؟

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بزرگ رہ نما، فلسطینی پارلیمنٹ کے رُکن اورفلسطینیوں میں یکجہتی اور اتحاد کے علم بردار رہ نما الشیخ حسن یوسف کو ایک بار پھر اسرائیلی زندان میں ڈال دیا گیا۔ 64 سالہ فلسطینی رہ نما الشیخ حسن یوسف اپنی زندگی کے 23 سال صہیونی زندانوں ‌میں قید کاٹ چکے ہیں۔ بار بار گرفتاری اور بلا جواز قید کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔