جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاری کی کاروائیاں

بیت المقدس:تین فلسطینی گرفتار، بیت لحم میں مکان کی تعمیر روکنے کا حکم

ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں 3 شہریوں کو گرفتار کر لیا جب کہ جنوبی بیت لحم میں ایک مکان کی تعمیر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بیت المقدس اور الخلیل میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، گرفتاریاں

گذشتہ رات اور اتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس اور الخلیل شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے اکتوبر کے دوران 595 فلسطینیوں کو گرفتار کیا

فلسطین سینٹر فار پریزنرز اسٹڈیز نے گذشتہ اکتوبر میں اسرائیلی قابض حکام کے ہاتھوں 76 بچوں اور 22 خواتین سمیت 595 فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کی نشاندہی کی ہے۔

گذشتہ اکتوبر میں 30 فلسطینی شہید، 3665 خلاف ورزیاں

فلسطین انفارمیشن سینٹر’معطی‘ کی ماہانہ رپورٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022 کے مہینے میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 720 زخمی ہوئے جب کہ قابض فوج اور آباد کاروں نے مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف 3665 خلاف ورزیاں کیں۔

قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے کل جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں سے 6 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے 1967 سے اب تک 17000 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے معاملات پر نظر رکھنے اور فلسطینی انسانی حقوق کے ایک سرکاری ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ 1967 سے گرفتار ہونے والی فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً 17000 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماں بیٹے پر تشدد کے بعد بیٹےکو گرفتار کرلیا

پیر کی شام صیہونی قابض فوج نے الخلیل میں ایک نوجوان کو اور اس کی والدہ پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

رام اللہ اور طوباس میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کل ہفتے کی شام قابض اسرائیلی افواج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ اور شمالی علاقے طوباس میں فلسطینیوں کے خلاف گھر گھر تلاشی شروع کی۔ گرفتار کی اس مہم کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

گذشتہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 445 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق اور قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں تنظیموں نے میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ستمبر کے مہینے کے دوران 445 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 35 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مکان کے محاصرے کے بعد ایک فلسطینی نوجوان گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں ایک مکان کے محاصرے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا۔