جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاری کی کاروائیاں

عباس ملیشیا نے جنین کے ابن سینا ہسپتال سابق قیدی کو اغوا کرلیا

کل اتوار کی سہ پہر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام نے شہر غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایک خطرناک نظیر میں زخمی سابق قیدی زاید الصباغ کو اغوا کر لیا۔

مغربی کنارے میں چھاپے، اسرائیلی فوج کی دراندازیاں اور گرفتاریوں کی مہم

کل پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں اور دراندازی کی مہم شروع کی جس میں بعض علاقوں میں محاذ آرائی اور متعدد شہریوں کی گرفتاریاں کی گئیں۔

عباس ملیشیا کے چھاپے، چار سگے بھائیوں سمیت 6 شہری گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور جنین میں چھاپہ مار مہم کے دوران اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے دو شہریوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں چار حقیقی بھائی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، پانچ فلسطینی گرفتار

صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں اور جھڑپوں کی مہم کے دوران آج صبح اور کل رات کو پانچ شہریوں کو گرفتار اور ایک کو زخمی کردیا۔

قابض اسرائیلی فوج کی طولکرم پر دھاوے کے دوران کریک ڈاؤن مہم

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاریوں کی ایک نئی مہم شروع کی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب طولکرم گورنری میں نور شمس کیمپ میں وسیع پیمانے پر دراندازی کی گئی۔

قابض فوج نے بیت لحم اور جنین میں 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

کل ہفتے کے روز صہیونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم اور جنین سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج فوج کا مسجد اقصیٰ پر چھاپہ، دو حقیقی بھائی گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے کل اتوار کومسجد اقصیٰ پر چھاپے کے دوران دو حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3866 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران مغربی کنارے اور یروشلم میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوح 3866 فلسطینی گرفتار ہوئے۔ ان میں 568 بچے اور 72 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، جون میں 380 فلسطینی گرفتار

فلسطینی مرکزبرائے امور اسیران نے جون کے مہینے کے دوران مغربی کنارے، یروشلم اور غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 380 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 45 بچے اور 10 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے عید کی نماز کے موقعے پر18 فلسطینی گرفتار کرلیے

کل بدھ کو قابض فوج نے عید الاضحی کی نماز کے اختتام کے بعد مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف سے 18 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔