جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاری کی کاروائیاں

اسرائیلی فوج نے جنین سے فلسطینی خاتون رہ نما وفا جرار کو گرفتار کرلیا

منگل کی شام اسرائیلی قابض حکام نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کی امیدوار وفا جرار کو جنین شہر کے المراح محلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے شیرخواربچیوں سمیت 142 خواتین یرغمال بنا لیں

فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فوج کشی کے دوران 142 بے گناہ خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں شیرخوار بچیاں اور عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن،70 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فورسز نے آج پیر کے روز مغربی کنارے میں چھاپوں اور دراندازی کی مہم چلائی شروع کی جس میں درجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

حماس کی غزہ میں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹروں کی گرفتاری کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ اور ہسپتال میں موجود متعدد طبی عملے کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور تذلیل کرنے والے اسرائیلی سلوک کے خوفناک واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے، من مانی گرفتاریوں کی رفتار میں اضافے اور تل ابیب کی انتظامی حراست میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 65 فلسطینی اغوا کر لیے

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم شروع کی جس میں 65 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے زیادہ تر فلسطینی وہ تھے جو حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے اپنی سزا پوری کر کے رہا ہوئے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ان گھروں پر دھاوے کے دوران توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

بیت المقدس میں گرفتاریاں، شہر بدری اور مکانات مسماری کی مہم میں تیزی

اسرائیلی قابض فوج اور یہودی آباد کاروں نے سال کے آغاز سے ہی مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان خلاف ورزیوں کا مقصد القدس میں بسنے والے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔

انتفاضہ القدس 2015ء بعد 53 ہزار فلسطینی پابند سلاسل

صیہونی قابض فوج نے اکتوبر 2015ء میں انتفاضہ القدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے اسکول سے واپس ہونے والے9 بچوں کو گرفتار کرلیا

منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچوں کو گرفتار کر لیا۔

یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا،غرب اردن سے 7 فلسطینی گرفتار

منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران سات فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا جب کہ درجنوں انتہا پسند آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔