
الخلیل: اسرائیل نے سابق اسیرہ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا
ہفتہ-21-جنوری-2017
قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز تین بچوں کی والدہ اور سابق اسیرہ رندہ الشحاتیت کو الخلیل شہر کے قریب واقع فوجی چیک پوائنٹ سے حراست میں لے لیا۔
ہفتہ-21-جنوری-2017
قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز تین بچوں کی والدہ اور سابق اسیرہ رندہ الشحاتیت کو الخلیل شہر کے قریب واقع فوجی چیک پوائنٹ سے حراست میں لے لیا۔
بدھ-18-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی غسان ابو جمل کی بیوہ کو جبل المکبر سے اس کے والد کے گھر سے گن پوائنٹ پربچوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔ ماں کی مجرمانہ گرفتاری پرخوف کا شکار بچے ماں کے لیے چلاتے رہے۔
بدھ-18-جنوری-2017
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک زخمی فلسطینی شہری بھی شامل ہے۔
بدھ-11-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں عتصیون چوک میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
منگل-10-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قابض صہیونی فوج نے آج منگل کے روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور کارکنان کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں کم سے کم سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں حماس رہ نما نزیہ ابو عون بھی شامل ہیں۔
منگل-27-دسمبر-2016
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
جمعہ-23-دسمبر-2016
اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ شہر تل ربیع[تل ابیب] سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست فلسطینی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر وہ یہودی فوجیوں اور آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
منگل-13-دسمبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
منگل-6-دسمبر-2016
قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیر سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اتوار-4-دسمبر-2016
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتاگیا گیا ہے کہ نومبر 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 120 بچوں سمیت 527 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔