جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتار

قابض اسرائیلی کی مغربی کنارہ اور مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتاریاں

ابض اسرائیلی افواج نے اتوار کی صبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے متعدد فلسطینی رہائشیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رواں سال اب تک 450 فلسطینی بچے گرفتار

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مختلف مواقع پر 450 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ فلسطینی بچوں کو جیل میں دالنا قابض اتھارٹی کا حربہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ گذشتہ سال قابض اتھارٹی نے 1300 فلسطینی بچے گرفتار کیے تھے۔

مبینہ چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک یہودی کالونی کے قریب سے ایک لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس پر ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے سے چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے ہیں۔

اسرائیلی پولیس اہلکار پر حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی نے باب العامود کے مقام پر ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا مشتبہ مزاحمت کار خاتون گرفتار کرنے کا دعویٰ

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال قصے میں واقع قلندیا چیک پوسٹ کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی کوحراست میں لیا ہے۔ اس پر اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

نوجوان فلسطینی رہ نما اور سابق اسیر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر رہ نما ثائر حلالہ کو الخضر قصبے سے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یہودی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی جامع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ جو اس نے یہودی فوجیوں پر حملے کے لیے چھپا رکھا تھا۔

اسرائیلی پولیس نے الشیخ بکیرات،خاتون اور اس کی بیٹی کو حراست میں لےلیا

اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک سرکردہ فلسطینی مذہبی رہ نما سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

چاقو رکھنے کا الزام، اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی لڑکی گرفتارکر لی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے وسط میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔