
علاج کی اجازت نہ ملنے پر 1922 فلسطینی مریضوں کی حالت خراب
جمعرات-1-ستمبر-2022
اسرائیلی قابض فوج نے غزہ پر مسلط کی جانے والی تین روزہ جنگی جارحیت بظاہر بند کر دینے کے بعد بھی اہل غزہ کے خلاف بدترین جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کی ایک شکل زخمیوں اور مریضوں کو مغربی کنارے کے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں جانے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار ہے۔