پنج شنبه 01/می/2025

کینسر

مغربی کنارے میں کینسر کے کیسز میں 5.3 فیصد اضافہ

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین فلسطینی وزارت صحت نے 2022 ءکے مقابلے میں 2023 میں مغربی کنارے میں کینسر کے کیسز میں 5.3 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔ اس میں چھاتی کا کینسر کینسر کی سب سے عام قسم ہے، اس کے بعد بڑی آنت کا کینسر، پھیپھڑوں اور برونکیل کا کینسر، تھائرائڈ […]

کینسر زدہ فلسطینی قیدی ابو حمید قومے میں چلے گئے

قیدیوں سے متعلق امور متعلق وزارت نے کہا ہے کہ کینسر زدہ پچاس سالہ فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید قومے کی حالت میں چلا گیا ہے۔ اتوار کی شام سے پہلی کی اطلاعات کے مطابق ابو حمید کی یاداشت متاثر ہو گئی تھی۔ لیکن شام کو قومے میں چلے جانے کی اطلاع آئی ہے۔

اسرائیلی عدالت کا جاں بلب ابوحمید کو رہا کرنے سے انکار

اسرائیلی عدالت نے قابض اسرائیلی اتھارٹی کے موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے کینسر زدہ اور جاں بلب فلسطینی قیدی ناصر ابوحمید کی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

کینسر زدہ فلسطینی قیدی کی حالت انتہائی بگڑ گئی

کینسر کی آخری سٹیج پر موجود اسرائیلی جیل کے فلسطینی قیدی ابو حمید کی حالت مزید بگڑگئی۔ کینسر کے جسم میں پھیل جانے کی وجہ سے خوراک کا استعمال ممکن نہ رہا ۔49 سالہ ابو حمید کا وزن بھی تیزی سے گر رہا ہے۔ جبکہ جسم میں ناقابل درد میں بھی شدت آگئی ہے۔

فلسطینی قیدی ابوحامد کا سزا معافی کی درخواست دینے سے انکار

اسرائیلی جیل میں قید کینسر کے مریض فلسطینی قیدی ابو حامد نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کو سزا معافی اور اپنی رہائی کے لیے درخواست دینے سے انکار کردیا ہے۔ یہ تجویز ناصر ابو حامد کے وکیل کی طرف سے آئی تھی۔

ابو حامد کی حالت انتہائی بگڑ گئی ۔ کسی بھی لمحے انتقال کا خدشہ

فلسطینی نظر بندوں کی دیکھ بھال کے لیے سرگرم فلسطینی کمیشن نے واضح طور پر خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید اور کینسر کے مریض ابو حامد کی کسی وقت بھی موت واقع ہو ہو سکتی ہے۔

علاج کی اجازت نہ ملنے پر 1922 فلسطینی مریضوں کی حالت خراب

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ پر مسلط کی جانے والی تین روزہ جنگی جارحیت بظاہر بند کر دینے کے بعد بھی اہل غزہ کے خلاف بدترین جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کی ایک شکل زخمیوں اور مریضوں کو مغربی کنارے کے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں جانے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار ہے۔

6 فلسطینی قیدیوں میں دورانِ قید کینسر کی تشخیص

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قید چھ فلسطینی قیدیوں میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں کینسرکے مریض فلسطینیوں کی تعداد 27 ہوگئی

فلسطین میں اسیران کے امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ قدری ابوبکر نے جمعرات کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیلی زندانوں میں کینسر کے مرض کے مزید چار فلسطینی سامنے آئے ہیں جس کے بعد صہیونی زندانوں میں سرطان کی بیماری کے شکار قیدیوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

قیدیوں کے لیے قائم کمیشن عالمی برادری سے رہائی کے لیے کوشش کا مطالبہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی کی جیل میں کینسر کے قیدی مریض ناصر ابو حامد کی حالت زیادہ بگڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینسر کا مرض قیدی کے لیے جان کے لیے خطرے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔