شنبه 16/نوامبر/2024

کویت

اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والی عرب کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کویت کے ایک سرکردہ عالم دین اور دانشور الشیخ طارق السویدان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے اور لین دین کرنے میں‌ ملوث عرب ملکوں کی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خیر خواہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں اور شخصیات کا بائیکاٹ کریں تاکہ انہیں بھی معاشی طور پر نقصان پہنچایا جا سکے۔

فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور توسیع پسندی پر کویت کی شدید مذمت

کویت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بار پھر فلسطینیوں ‌کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم، فلسطین میں یہودی آبادکاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پرغاصبانہ قبضے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خاکوں کی اشاعت، کویت اور اردن میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

فرانس میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی توہین پر مبنی خاکوں کی ایک مرتبہ پھر تشہیر پر کویت میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

الشیخ مشعل الاحمد کویت کے ولی عہد مقرر

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصُباح نے بدھ کے روز ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ فرمان میں نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کویت کی فلسطین سے محبت کی ایک صدی پر محیط داستان لمحہ بہ لمحہ!

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی'کونا' نے کویت اور فلسطینی قوم کے درمیان محبت بھری ایک سو سالہ تاریخ کی تاریخ وار واقعات کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔ فلسطینیوں اور کویت کے درمیان محبت بھری یہ داستان سنہ 1921ء سے شروع ہوتی ہے اور آج تک جاری ہے۔

کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کویت کے شیخ نواف الاحمد الصباح بدھ کے روز کویتی قومی اسمبلی کے سامنے دستوری حلف اٹھانے کے بعد امیر کویت کے منصب پر فائز ہو گئے۔

امیر کویت الشیخ صباح الاحمد کا انتقال ایک عہد کا اختتام

بالآخر امیر کویت الشیخ صباح الاحمد جابر الصباح‌ جن کی انسانی خدمات پر 'امیر انسانیت' کہا جاتا تھا 91 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی موقت نہ صرف اہل کویت بلکہ فلسطینی قوم پر بھی بجلی بن کری۔ ان کی وفات سے ایک عہد کا اختتام ہوگیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امیر کویت کی وفات کو پوری مسلم امہ کے لیے ناقابل تلافی المیہ قرار دیا ہے۔

امیر کویت شیخ صباح‌الاحمد الصباح کا طویل علالت کے بعد انتقال

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر91 سال تھی ۔کویت کے امیری دیوان نے منگل کے روز ان کی وفات کا اعلان کیا ہے۔

حماس کی کویت کے اسرائیل سے تعلقات سے متعلق اصولی موقف کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خلیجی ریاست کویت کے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے سے متعلق اصولی موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ سےاسرائیل سے تعلقات کے قیام کو جُرم قرار دینے کا مطالبہ

کویت کی 41 سرکردہ تنظیموں اور مذہبی جماعتوں نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو قانونا جرم قرار دے۔