چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویت

اسماعیل ھنیہ کا امیر کویت کو قومی دن پر تہنیتی پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویت کے امیر مملکت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ریاست کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

کویت میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز

منگل کو کویت میں "یوتھ فار القدس" ایسوسی ایشن نے فلسطینی کاز کی حمایت ، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز کیا۔

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑی کا کویتی پارلیمنٹ میں استقبال

کھیلوں کے میدان میں اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے کویتی کھلاڑی کا وطن واپسی پر کویتی پارلیمنٹ کی طرف سے استقبال کیا گیا۔

کویت: "القدس ایمبیسیڈرز” پروجیکٹ کو فلسطین کے لیے 12 منصوبے موصول

کویت میں "یوتھ فار القدس لیگ" کے ایگزیکٹو آفس کے عہدیدا یوسف الکندری نےبتایا کہ انجمن کو"القدس کے لیے میرا پروجیکٹ" مقابلے کے دوران فلسطین کی خدمت کے لیے 12 منصوبے موصول ہوئے ہیں۔ .

کویتی خاتون انجینر نے اسرائیل سے دوستی مسترد کر دی

ابھرتے ہوئے کویتی کھلاڑی محمد العوضی کے اعزازی عہدے پر فائز ہونے کے چند دن بعد کویتی انجینیر اور بین الاقوامی موجد جنان الشہاب نے نمائشی اکاؤنٹ پر ایک اشتہار شائع کرنے کے بعد باضابطہ طور پر "ایکسپو دبئی" میں اپنی شرکت منسوخ کر دی۔ اس اشتہار کا عنوان"آئیے اسرائیل کے ساتھ جشن منائیں۔ " تھا جس پر کئی دوسرے عرب فن کاروں اور ماہرین نے بھی احتجاج کیا ہے۔

اسرائیل کی وجہ سے خلیجی مصنفین کا امارات میں کتاب میلے کا بائیکاٹ

خلیجی ادیبوں، مصنفین اوردانشوروں نے ایمریٹس ایئرلائن فیسٹیول آف لٹریچر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جو آئندہ فروری میں شروع ہونے والا ہے۔ "گلف کولیشن اگینسٹ نارملائزیشن" کے اقدام کے مطابق یہ بائیکاٹ اسرائیلی ناول نگار اور مصنف ڈیوڈ گراسمین کی میلے کی سرگرمیوں میں شرکت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

فلسطینی قوم سےیکجہتی،حماس کا کویتی اخبار ’القبس‘ سے اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کویتی اخبار’القبس‘ کی طرف سے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور سال 2021ء کے لیے فلسطینی قوم کو’ہیرو‘ قرار دینے کی تحسین کی ہے۔

یہودیوں کے تہوار پر امریکی سفارت خانے کی مبارک باد، کویتی عوام برھم

خلیجی ریاست کویت میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے یہودیوں کے مذہبی تہوار’حانوکا‘ [روشنیوں کا تہوار] کے موقعے پر اسرائیلیوں کو تہنیتی پیغام بھیجنے پر کویتی عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کویتی تنظیم کے زیراہتمام فلسطین میرامقصد ہےکے عنوان سے مقابلےکا انعقاد

سوشل ریفارم سوسائٹی نے کویت میں یوتھ لیگ فار القدس کے تعاون سے کل 29 نومبر کو "فلسطین میرا مقصد ہے" کے عنوان سے آگاہی مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی قوم کے تحفظ میں کسی ٹال مٹول کی کوئی گنجائش نہیں: کویت

خلیجی ریاست کویت نے ارض فلسطین پر قابض اسرائیل کے تسلط کے مکمل خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کے تحفظ میں کسی ٹال مٹول اور سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔