جمعه 15/نوامبر/2024

کویت و فلسطین

فلسطینی کاز عرب اقوام کے اتحاد کا ذریعہ بن سکتا ہے: کویتی سیاست دان

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن اور کویتی قومی اسمبلی کے رکن اسامہ الشاہین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب اور اسلامی اقوام کے درمیان تمام سیاسی، مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ختم کرتا ہے۔ دنیا اور عرب اقوام کے لیے ایک حوالہ ہے۔ فلسطینی کازسے تعلق اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

فلسطین پراسرائیل کے ناجائز،غاصبانہ تسلط کی مخالفت جاری رکھیں گے: کویت

خلیجی ریاست کویت نے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قابض ریاست کے تسلط کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے ان کے سیاسی حقوق بشمول حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

کویت کا غزہ کی پٹی کے 500 اساتذہ کو اپنے ہاں ملازمت دینے کا فیصلہ

غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کویت نے 500 مرد اور خواتین اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو غزہ کی پٹی میں تعلیم سے فارغ التحصیل ہیں۔ان اساتذہ کو کویت میں ملازمت دی جائے گی۔اس حوالے سےاساتذہ نے کویت کے سفر کے لیے طریقہ کارپرکام شروع کر دیا ہے۔

کویتی کھلاڑی کا اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے انکار

ہفتے کے روز کویتی کراٹے کھلاڑی محمد مشعل العتیبی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے لیگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مترادف قرار دیا۔

قضیہ فلسطین کی حمایت پر حماس کی طرف سے کویت کا خیر مقدم

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے رکن ہشام قاسم نے برادر ملک کویت کی قیادت اور عوام کی فلسطینی قوم کے نصب العین کے ساتھ کھڑے ہونے اور مختلف سطحوں پرفلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کی حمایت کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

کویت میں اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والا بازار سیل

خلیجی ریاست کویت کی وزارت تجارت نے بدھ کے روزملک کے ایک مرکزی بازر کو متنازع اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کرنے پر ایک بازار کو سیل کردیا ہے۔

اسرائیل کی نسل پرستانہ دیوار بارے کویت میں دستاویزی فلم

کویت لائرز ایسوسی ایشن کی القدس اور اینٹی نارملائزیشن کمیٹی نے فلسطینی اتھارٹی کے سفیر رامی طہتوب کی موجودگی میں فلسطینی ہدایت کار محمد العطار کی عربی میں ترجمہ شدہ دستاویزی فلم "بروکن... اے فلسطینی جرنی تھرو انٹرنیشنل لاء" ریلیز کی۔