جمعه 15/نوامبر/2024

کویتی پارلیمنٹ

کویتی پارلیمنٹ کے باہرمسجد اقصیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ

کل ہفتے کو درجنوں کویتی باشندوں نے کویتی پارلیمنٹ کے باہر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں سے یکجہتی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرہ کویتی قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے "الارادہ اسکوائر" میں مسجد اقصیٰ کے مرابطین اور نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے منعقد ہوا۔ .

اسرائیلی کمپنی اور کویتی "کریڈٹ” بینک کےدرمیان معاہدے کی تحقیقات

کویت نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ کریڈٹ بینک کے معاہدے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ نے بینک سے معاہدہ ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔

فلسطینی کاز عرب اقوام کے اتحاد کا ذریعہ بن سکتا ہے: کویتی سیاست دان

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن اور کویتی قومی اسمبلی کے رکن اسامہ الشاہین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب اور اسلامی اقوام کے درمیان تمام سیاسی، مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ختم کرتا ہے۔ دنیا اور عرب اقوام کے لیے ایک حوالہ ہے۔ فلسطینی کازسے تعلق اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

کویت: اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کو’جرم‘ قراردینے کی تجویز

کویتی رکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے "اسرائیل" اور اس کی تنظیموں کے ساتھ معمول کے تعلقات استور کرنے پر پابندی کے قانون کی تجویز پیش کی اور مطالبہ کیا کہ اسے ان کے ملک کی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

فلسطینیوں کے حامی کویتی سیاست دان تیسری بار مجلس اُمہ اسپیکر منتخب

کویت کی نو منتخب پارلیمان ( مجلس امہ) نے فلسطینی قوم کے حامی سمجھے جانے والے رہ نما اور سرکردہ سیاست دان مرزوق الغانم مسلسل تیسری بار پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ سنہ 2020ء سے 2024ء تک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے پر کام کریں ‌گے۔