جمعه 15/نوامبر/2024

کویت

کویتی کھلاڑی کا اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے انکار

ہفتے کے روز کویتی کراٹے کھلاڑی محمد مشعل العتیبی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے لیگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مترادف قرار دیا۔

امیر کویت اور اہل کویت کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر حماس کا اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کویت کی طرف سے 'فلسطین کاز ' اور فلسطینیوں کے لیے حمایت پر مبنی موقف اختیار کیے جانے پر کویت کے ااداروں اور کویتی سول سوسائٹی کی تحسین کی ہے۔

اسرائیلی جرائم پر عالمی برادری واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرے:کویت

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے طاقت کے منظم ہتکھنڈوں کے استعمال پر خلیجی ریاست کویت نے عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیا ہے۔

کویت میں اسرائیل کے مخالفین کے اعزاز کے لیے مہم

کل منگل کو کویتی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے "Initiators for Palestine" کے عنوان سے ایک اقدام شروع کیا جس کا مقصد قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے خلاف کویتی شہریوں کے لیے اعزاز ہے۔

کویت کا فلسطینی لیبرکے لیے بین الاقوامی فنڈ کے قیام کا مطالبہ

خلیجی ریاست کویت میں افرادی قوت کے لیے عوامی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسٰی نے قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینی مزدروں اور محنت کشوں پر عاید کی جانے والی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (اقوام متحدہ کی ایک تنظیم) نے "یوم فلسطین" کے نام سے ایک سیشن کا اہتمام کیا۔ یہ عرب لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے 30 مئی سے 11 جون تک جاری رہنے والی بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے فریم ورک کا حصہ ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ کونوا‘نے الموسیٰ کے حوالے سے کہا "فلسطین کے محنت کش بھائیوں کے لیے کویتی حمایت فلسطینی عوام کے انتخاب کی حمایت کرتے ہوئے کویت کی ریاست کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ سیشن اسرائیلی خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر ان کے معاشی اور سماجی اثرات، فلسطینی مزدوروں کی مدد کے لیے بین الاقوامی فنڈ کے قیام کی اہمیت اور ترقی اور اسرائیل کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں سے نمٹنے میں اس کے اہم کردار کو پیش کرنے سے بھرپور کوشش ہے۔ فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ مئی کے مہینے کے دوران قابض حکام نے فلس

کویتی مارشل آرٹ کھلاڑی کا اسرائیلی مقابل سے کھیلنے سے انکار

کویت کے مارشل آرٹس کے کھلاڑی ناصر الفراج نے اس وقت مقابلے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا مقابلہ اسرائیلی کھلاڑی سے ہے۔

کویت کے ممتازعالم دین احمد القطان انتقال کر گئے

کویت کے ایک ممتاز عالم دین اور زندگی بھر قبلہ اول کے دفاع میں بات کرنے والے مبلغ احمد القطان طویل علالت کے بعد کل سوموار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

کویتی کھلاڑی نے اسرائیلی کھلاڑی سے کھیلنے سے انکار کردیا

کویت کی ایک کھلاڑی نے وہیل چئیر فنسنگ کے عالمی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

قطر اور کویت کی مسجد اقصیٰ کی مصلیٰ قبلی پراسرائیلی دھاوے کی مذمت

خلیجی ممالک قطر اور کویت نے کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے مصلیٰ قبلی پر دھاوے اور فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی دید مذمت کی ہے۔

کویتی کھلاڑی کااسرائیلی کھلاڑیوں سے کھیلنے سےانکار،ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ

منگل کو کویتی کھلاڑی بدر الھاجری سپین میں منعقد ہونے والی سن وے انٹرنیشنل چیس چیمپئن شپ کے مقابلوں سے دستبردار ہو گئے۔ کویتی کھلاڑی نے یہ فیصلہ اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کےبعد کیا۔ الھاجری کا شمار کویت کے شطرنج کے چیمپئنز میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی مقامی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر میڈل جیتے ہیں۔ الھاجری نے سنہ 2015 میں اسپین میں ہونے والے "سان سیباسٹین" ٹورنامنٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی شرکت کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔