چهارشنبه 30/آوریل/2025

کوڑا کرکٹ

غزہ کی پٹی میں کچرے کا ڈھیر بن چکی ہے:انروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تیزی سے زمین کے ایک چھوٹے سے رقبے پر لاکھوں افراد کے رہنے کے ساتھ یہ علاقہ کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن چکا ہے۔

غزہ کے رہائشی علاقوں میں لاکھوں ٹن کوڑا کرکٹ ماحولیاتی تباہی کا باعث

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے جمعرات کو غزہ کی پٹی کے آبادی والے علاقوں میں 330000 ٹن سے زیادہ کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی وجہ سے تباہ کن ماحولیاتی اور صحت کے خطرات سے خبردار کیا۔

کوڑے کرکٹ سے ترکی میں پورا شہر روشن!

ترکی کی مشرقی ریاست ’الازیگ‘ میں جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو جلانے اور تلف کرنے کے بجائے اس کا ایک انتہائی مثبت استعمال سامنے آیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریاست میں یومیہ 400 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے اور یہ کوڑا کرکٹ کئی شہروں کو روشن کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ یومیہ چار سو ٹن کوڑا کرکٹ سے 10 ہزار گھروں کو بلا توقف بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ توانائی کے بحران کے شکار ممالک کے لیے یہ ایک نیا راستہ ہے۔