
خبردار! کولڈرنکس کا بہ کثرت استعمال سرطان کا موجب بن سکتا ہے
جمعہ-22-جولائی-2016
سویڈن میں ماہرین صحت کے ایک گروپ نے اپنی تحقیق میں روز مرہ استعمال کے مشروبات [کولڈرنکس] کو انسانی صحت کے لیے سخت مضر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کولڈرنکس سے دیگر امراض کے ساتھ نادر نوعیت کے کینسر کے لاحق ہونے کا قوی خدشہ بھی موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کولڈرنکس کے عادی حضرات کو ان کے استعمال میں کمی لانا چاہیے اور مناسب ہے کہ سادہ پانی پر اکتفاء کیا جائے۔