بیت المقدس میں کوسوو کے سفارت خانے کے قیام پر حماس کی شدید مذمت
منگل-16-مارچ-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے یورپی مسلمان ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ہاں اپنے سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
منگل-16-مارچ-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے یورپی مسلمان ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ہاں اپنے سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیر-15-مارچ-2021
مسلم اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا ہے۔حال ہی میں کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا تھا جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
منگل-2-فروری-2021
مسلم اکثریتی ننھے یورپی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا ہے۔
بدھ-9-ستمبر-2020
یورپی یونین نے صربیا اور کوسوو سے مطالبہ کای ہے کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے تل ابیب سے القدس منتقل کرنے سے باز رہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صربیا اور کوسوو کے اپنے سفارت خانے القدس منتقل کرنے کے فیصلے سے ان ممالک کے یورپی یونین میں شمولیت سے متعلق مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔یورپی ہائی کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانون نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میںکہا کہ یورپی یونین کا القدس میں سفارت خانوں کی منتقلی کو مسترد کرنے پرمبنی غیر متزلزل موقف آج بھی موجود ہے۔یونین نہیں چاہتی کہ اس کے کسی رکن ملک کا سفارت خانہ تل ابیب کےبجائے القدس میں منتقل کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی اور تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے اور اپنے اصولی موقف پرقائم ہے۔یونین کا کہنا ہے کہ صربیا یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے مگر دوسری طرف وہ ایسے اقدامات کررہا ہے جو یونین کی پالیسی کے خلاف ہیں۔ صربیا کے اقدامات سے تشویش اور دکھ ہوا ہے۔ادھر فلسطینی اتھارٹی نے بھ