پنج شنبه 01/می/2025

کورونا وائرس

فلسطین میں کرونا کے مزید چھ کیس سامنے آگئے، کل تعداد 115 ہوگئی

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد میں مزید چھ کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

امریکی ارکان کانگرس کاکرونا کی وباء کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ

امریکی کانگرس کے 8 ارکان نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وباء کے خلاف غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بسنےوالے فلسطینیوں کی مدد کرے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 14 ہوگئیں

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3900 ہوگئی ہے بجب کہ 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرین 66 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکا اور برطانیہ کرونا کےشکنجے میں، اٹلی میں امید کی نئی کرن

کرونا وائرس کی مہلک اور موذی وباء نے دنیا کے 183 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس وقت امریکا اور برطانیہ کروناکے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر اب تک 33 ہزار 244 افراد اس وباء سے ہلاک اور سات لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں ہرلمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔

غرب اردن میں کرونا وباء پھیلانے میں مبینہ طورپر اسرائیل کا ہاتھ!

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کرونا وائرس کے ملوث ہو سکتا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں جگہ جگہ قائم کی گئی دیوار فاصل میں قائم کردہ داخلی راستوں کے ذریعے غرب اردن میں کرونا وباء پھیلا سکتا ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

امریکا میں کرونا وائرس کے سبب اموات اور نئے کیس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید 354 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں اور 18 ہزار نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ ایک روز کے اندر اموات اور متاثرین کی ریکارڈ تعداد ہے۔

فلسطین میں کرونا کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق، کل تعداد 91 ہوگئی

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد میں مزید سات کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 86 سے بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے 10 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3035 ہوگئی

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3035 ہوگئی ہے بجب کہ 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہوگئی ہے۔ ان میں سے 48 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 یہودی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکا کرونا متاثرین کی تعداد میں چین سے بھی آگے نکل گیا

کرونا وائرس نے امریکا میں قیامت برپا کرنا شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل جمعرات کے روزامریکا کی متعدد ریاستوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کرونا کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکا چین اور دوسرے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔

فلسطین میں پہلے کرونا مریض کی وفات

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بدھ کے روزبتایا کہ فلسطین میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون چل بسی۔ فلسطینی اراضی میں کرونا سے یہ پہلی ہلاکت ہے جب کہ 64 افراد اس وباء کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔