پنج شنبه 01/می/2025

کورونا وائرس

ایران میں کرونا سے ہلاکتیں 3600 سے بڑھ گئیں، متاثرین 60 ہزار

ایران کرونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3603 ہوگئی ہے جب کہ ساٹھ ہزار کے قریب لوگ اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

امریکا میں چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا سے 1500 افراد ہلاک

امریکا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 1500 سے زائد جبکہ ایک دن میں ملک میں 30 ہزار سے زیادہ متاٰٰثرین سامنے آ چکے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا وائرس سے 39 ہلاک، 7030 مصدقہ مریض

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کرونا کا شکار ہونے والے مزید ایک سو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7030 ہوگئی ہے جب کی 39 صہیونی اب تک کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ متاثرین میں 115 کی حالت خطرے میں ہے۔

اسپین: فلسطینی ڈاکٹر کرونا مریضوں کاعلاج کرتے خود کروناکے باعث جاں بحق

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اسپین میں دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے ایک فلسطینی ڈاکٹر خود کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

کرونا سے اسرائیل میں ہلاکتیں 33،متاثرین کی تعداد 6200 ہو گئی

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6211 ہوگئی ہے بجب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین 107 میں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے ایک گھنٹے میں تین ہلاکتیں، کل تعداد 31 ہوگئی

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6211 ہوگئی ہے بجب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرین 107 میں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا سے ہلاکتیں 48 ہزار، متاثرین ایک ملین کے قریب پہنچ گئے

'کرونا' وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار بتائی جا رہی ہے۔

بیت المقدس میں مزید 15 کرونا متاثرین کی شناخت، کل تعداد 134 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے مزید 15 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

سعودی وزیر کا دوسرے ممالک سے حج و عمرہ معاہدے نہ کرنے کا مشورہ

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال واضح ہونے تک حج اور عمرہ سے متعلق معاہدوں کے حوالے سے صبرکام لیں۔

کرونا کے خطرات، اسرائیلی حکومت نے یہودی ربیوں سے مدد مانگ لی

اسرائیل میں کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے بعد حکومت نے یہودی ربیوں سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔