پنج شنبه 01/می/2025

کورونا وائرس

کرونا وائرس سے فلسطینی معیشت کر ساڑھے تین ارب ڈالر کا نقصان

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے فلسطینی حکومت کو 137 ملین ڈالر کے اضافی اخراجات کرنا پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر کرونا کی وجہ سے فلسطینی معیشت کو تین ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا:وزارت صحت

فلسطینی حکومت کے ترجمان نے کہا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کرونا سے لڑنے کے لیے یورپی یونین کی فلسطین کے لیے 17ملین یورو کی امداد

یورپی یونین نے جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے فلسطینیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین میں کرونا کے 42 مریض صحت یاب، غزہ کی مدد کی اپیل

فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز کرونا کے مزید 18 مریض صحت ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردیے گئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی طورپر کرونا سے صحت یاب ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے

غزہ میں ایک اور مریض میں کرونا کی تصدیق

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل سوموار کے روز ایک اور فلسطینی کے کرونا کاشکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غزہ میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ ان میں سے چھ مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

اسرائیل کا کرونا کی جاپانی دوائی خفیہ ذرائع سے حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ "تل ابیب" نےجاپان میں کرونا کے مریضوں کےعلاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوائی خفیہ ذرائع سے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگرچہ فی الحال یہ دوائی تجرباتی مرحلے میں ہے مگر اس کے باقاعدہ استعمال سے قبل ہی اسرائیل نے اسے حاصل کرلیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 55 ہوگئیں،141 کی حالت خطرے میں

اسرائیل میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید چار مریض ہلاک ہوگئےجس کے بعد کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ سوموار کے روز کرونا کے متاثرہ چار مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

غزہ میں قرنطینہ کیے گئے 632شہری کرونا سے محفوظ، گھروں کو منتقل

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ کیے گئے فلسطینیوں میں سے 632 کو کرونا سے محفوظ قرار دینے کے بعد انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے 51 افراد ہلاک ہوچکے، متاثرین کی تعداد 8611 ہوگئی

اسرائیل میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سوموار کے روز کرونا کے متاثرہ دو متاثرین ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

فلسطین میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق، تعداد 237 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روزشمالی مغربی بیت المقدس اور شمال مشرقی الخلیل میں کرونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 237 ہوگئی ہے۔