
اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 11 کمرشل املاک مسمار کردیں
جمعرات-19-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے قلندیا کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی 11 کمرشل املاک بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کردیں۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے املاک مسماری کے خلاف احتجاج کیا تو صہیونی فوج نے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔