
اسرائیلی فوج کی غرب اردن اور القدس میں تلاشی مہم کے دوران لوٹ مار
جمعہ-19-مارچ-2021
فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور القدس میں قابض فوج نے کل جمعرات کےروز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے تلاشی مہم کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی اور توڑپھوڑ بھی کی۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران قابض فوج نے نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔