جمعه 15/نوامبر/2024

کریک ڈائون

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد غرب اردن سے10300 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ برس سات اکتوبرکو قابض صہیونی ریاست کی وحشیانہ جارحیت کے بعد اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج نے ہزاروں فلسطینیوں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاری مہم

منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں کچھ علاقوں میں محاذ آرائی کی بھی اطلاعات ہیں۔

سات اکتوبرکے بعد مغربی کنارے کے 9670 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران کے امور پر نظر رکھنےوالے ادارے’کلب برائے اسیران‘ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کے واقعات میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج چوکیوں سے گذرنے والےفلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر لوگوں کو پکڑنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں 5 فلسطینی شہید،60 گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں پر چھاپوں کے دوران تقریباً 60 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد غرب اردن سے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زائد ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، پانچ فلسطینی گرفتار

صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں اور جھڑپوں کی مہم کے دوران آج صبح اور کل رات کو پانچ شہریوں کو گرفتار اور ایک کو زخمی کردیا۔

چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے 570 فلسطینی بچے گرفتار کرلیے

صیہونی قابض فوج نے رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 570 کمسن فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا جن میں مقبوضہ بیت المقدس سے 435 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں کریک ڈاؤن، متعدد نوجوان گرفتار

کل ہفتے کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے بیت المقدس میں دھاوے،الخلیل سے بچہ گرفتار

پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے کئی قصبوں پر دھاوا بول دیا اور الخلیل کے شمال میں ایک لڑکے کو گرفتار کر لیا۔

سال 2022ء میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 7000 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے القدس اور غزہ سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں میں چھاپہ کار کارروائیوں کے دوران گذشتہ برس 7000 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے کل جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں سے 6 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔